اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کی دل آزاری نہیں: جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں گرفتار شہری کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی دل آزاری کی جائے۔ گزشتہ روز پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن حیات خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکلاء ڈاکٹر بابر اعوان اور عبدالرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ فراہم کی جائے تا کہ وہ اس کا جواب دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...