سکھر ایئرپور ٹ پر پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع، کلیئرنس کے بعد کراچی روانہ

Sep 18, 2018

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی سکھر سے کراچی جانے والی پرواز PK595 کو ائر پورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے بم کی اطلاع ملنے پر اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔ بم کی اطلاع سکھر پولیس کی جانب سے اس وقت دی گئی جب طیارہ اڑان بھرنے کے لئے تیار تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں اور سامان کو طیارے سے اتار کر طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی۔سامان کی تلاشی بم ڈسپوزل سکواڈ اور ائر پورٹ سیکورٹی فورس نے لی اور بعد میں متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے طیارے کو پرواز کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔ طیارہ کراچی کے لئے ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا۔

مزیدخبریں