ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں زیادتی 12 سالہ ہمسایہ قتل معلوم ہوا ہے کہ ندیم حسن کا بیٹا 12 سالہ حذیفہ15 ستمبر کی رات کو گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا پولیس نے ورثاء کی اطلاع پر اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گزشتہ روز ایس ایچ او قسور کالرو نے ان کے ہمسائے یزدانی کو شبہ پر حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا ریسکیو 1122 کے ذریعے نہر سے لاش نکلوائی گئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا ہے کہ میری مقتول کے والد ندیم حسن سے پرانی دشمنی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے اس نے حذیفہ کو قتل کیا ہے تاہم پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم نے حذیفہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت کے دوران اسے قتل کیا ہے پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ۔