گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں یتیم لڑکی اور دو لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ میں 20 سالہ (ر) کو اسکی ماں طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لیکر گئی تو پتہ چلا کہ وہ دو ماہ کی حاملہ ہے جس پر لڑکی نے بتایا کہ اسکے ساتھ اوباش محسن نے زیادتی کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ شیخوپورہ تھانہ سٹی اے ڈویژن محلہ رحمن پورہ میں ملزم سجاد نے محنت کش کے 11 سالہ بچے اویس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ فیروزوالہ میں لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی بیگم کوٹ میں اوباش نوید نے 10سالہ ابوسفیان کو ہوس کا نشانہ بنایا۔