اسلا م آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت آج نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنماو سابق مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان اور سابق راجہ پرویز اشرف سمیت ریفرنس میں نامزد ملزمان کیخلاف سماعت آج ہو گی،آج مذکورہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغازکیا جائیگا۔ نیب کی نمائندگی نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کریگی۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نندی پور ریفرنس کی سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ریفرنس کے باقاعدہ ٹرائل کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت نامزدتمام ملزمان کو18ستمبر کو طلب کر لیا تھا۔