اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے جلال پور جٹاں میں ایڈز کے مریضوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وفاق کو پالیسی کے مطابق صوبوں کے تعاون سے اقدامات ٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے۔عدالت نے معاملے پر عمل درآمداور مانیٹرنگ کے لیئے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستا ن کو مقرر کیاگیا ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، ٹائم لائن پالیسی بنائی گئی ہے،10 ہفتے کا وقت درکار ہوگا، تمام صوبوں سے ڈیٹا اکھٹا کریں گے ، ڈیٹا آنے پر ہی ملک میں ایڈز کی مکمل صورتحال سے عدالت کو آگا کرسکتے ہیں،گورنمنٹ کو رپورٹ پیش کریں گے 19رکنی کمیٹی میں تمام صوبوں کے نمائندے ، ایف آئی اے شامل ہیں ، کمیٹی نے ٹی او آرز بھی تیا ر کیئے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ صوبے اس معاملے یکو ہیلتھ پالیسی کے مطابق حل کریں، بعدازاں عدالت نے معاملے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹا دیا۔