تحریک انصاف کے دور میں تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے

Sep 18, 2018

سوات(آن لائن)وزیر اعلی خیبرپی کے محمود خان نے سوات موٹروے ٹنل کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روزوزیر اعلیٰ خیبرپی کے محمود خان نے اپنے آبائی علاقے سوات میں موٹروے ٹنل کا افتتاح کردیا ہے اس موقع پر محمود خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات موٹروے پرکام آخری مراحل میں جاری ہے اور 81 میں سے50 کلو میٹر کا کام مکمل ہو چکا ہے دسمبر 2018 تک موٹروے کوٹریفک کے لئے کھول دیں گے واضح رہے کہ سوات موٹروے ٹنل خیبر پی کے حکومت پبلک پرایئویٹ پار ٹنر شپ ایکٹ کے تحت 38 بلین کی لاگت سے بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں