نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت سے اغوا کے بعد بااثر افراد کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دوسری طرف پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ نوشہرہ روڈ کا سفیان اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گاڑی پر جا رہا تھا کہ 3 ستمبر کو ملزمان شاہد، ارسلان، سیف اللہ اور سراج نے دو پولیس اہلکاروں ریاض اور اقدس کی مدد سے شیخوپورہ روڈ پر اسے گاڑی سمیت اغوا کرلیا اور اپنے ڈیرے پر لے جاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی سے ضرور ی کاغذات نکال لئے اور جائیداد ہتھیانے کیلئے اشٹام پیپرز پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لئے تھے۔ سفیان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔
نوشہرہ ورکاں : پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے اغوا کے بعد بااثر افراد کے وحشیانہ تشدد کا شکار شخص ہسپتال میں چل بسا
Sep 18, 2018