کراچی گلشن بونیر واقعہ پر دلی ہمدردی‘ تحقیقات کر رہے ہیں: کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پیش آنے والے افسوسناک واقع پر متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔یہ واقع کراچی کے علاقے گلشن بونیر کی ایک کچی آبادی میں پیش آیا جہاں یوٹیلٹی کے کھمبوں کو فلیگ اور بینرز لٹکانے کے ساتھ ساتھ کنڈوں کے ذریعے بجلی کے حصول کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔دائیں جانب والی تصویر میںعلاقے میں پھیلے ہوئے کنڈوں کے نیٹ ورک کوصاف دیکھا جاسکتا ہے ۔کنڈا مافیا کی جانب سے رنگین پولی تھین بیگز کو تاروں کے درمیان فرق واضح کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔کے الیکٹرک یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ بجلی کی تنصیبات میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کی جانب سے ٹیلیفون کی تاروں، ٹی وی کیبل، پینافلیکس اور دیگر چیزوں کی تنصیب یا غیرقانونی طریقے سے بجلی کے حصو ل کیلئے چھیڑچھاڑسختی سے منع ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کے بہتر مفاد میں غیر قانونی کنڈوں اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے شہریوں ، مقامی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے معاونت کی درخواست کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن