پی ایس اوکوپورٹ پرجہازکھڑا رکھنے پر8 ماہ میں 93 لاکھ ڈالرنقصان

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل کو رواں سال کے پہلے 8ماہ کے دوران پورٹ پر جہاز کھڑے رہنے اور بروقت آئل منتقلی نہ ہونے کے باعث 93 لاکھ ڈالر کے خسارے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کو رواں سال 2018 کے پہلے 8 ماہ جنوری سے اگست کے دوران پورٹ پر جہاز کھڑے رہنے اور بروقت آئل منتقلی نہ ہونے کے باعث 93 لاکھ یو ایس ڈالر کا نقصان ہوا ہے تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل کے اس نقصان میں گزشتہ سال 2017 اسی عرصے کے دوران ہونے والے ان نقصانات کی نسبت کمی آئی ہے اور گزشتہ سال 2017 جنوری سے اگست کے دوران یہ نقصانات 1 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھے۔ پورٹ پر جہازوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پی ایس او سمیت دیگر کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جن کمپنیوں کے جہاز مقررہ مدت سے زیادہ کھڑے رہتے ہیں ان کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن