ڈیم فنڈ‘ لندن میں مقیم پاکستانی خاندان نے 12ہزار پاﺅنڈ کا چیک بھجوایا‘ ڈی جی ایل ڈی اے نے 50لاکھ روپے دیئے

Sep 18, 2018

اسلام آباد(اے پی پی) لندن میں مقیم پاکستانی خاندان کی جانب سے چیف جسٹس کے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں 12ہزار پاﺅنڈ کا عطیہ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانی ایم ایس احمد اور ان کی اہلیہ کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس کو 12ہزار پاﺅنڈ (19 لاکھ 45 ہزار روپے)کا چیک ڈیم فنڈ میں عطیہ کے طور پر بھیجا گیا ہے۔ اےن اےن آئی کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو دیامیر بھاشاڈیم فنڈ کے لئے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔چیف جسٹس نے اس اہم قومی منصوبے کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی کاوشوں کی تعریف کی۔
ڈیم فنڈ/چیک

مزیدخبریں