لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 15افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 582 افراد شدید زخمی اور 381معمولی زخمی ہو گئے صوبائی درالحکومت235متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان58حادثات میں56متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہاواضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 976 متاثرین میں781مرد اور197خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوں میں 151فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور546افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 281زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں699موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،76موٹر کاریں،43وین10مسافربسیں،22ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔