صدر مملکت کا مسائل سنجیدگی سے حل کرنے کا عزم خوش آئند ہے : یعقوب شیخ، سیف اللہ خالد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد،سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کرپشن،بے روزگاری، تعلیم و صحت اور پانی کے مسائل سنجیدگی سے حل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔پاکستان کو مدینے کی طرز پر ریاست بنانے کا عزم ہر محب وطن پاکستانی کی آواز ہے۔کرپشن کے خاتمے سے ملکی معیشت میں ترقی ہو گی۔صدر پاکستان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے سیف اللہ خالد،محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس میں کرپشن،بے روزگاری،تعلیم و صحت،خواتین اور نوجوانوں کے مسائل،پانی کی قلت پر خطاب میں گفتگو کی۔پہلی بار ایسا ہوا کہ صدر مملکت نے حکومت کی تعریفوں کی بجائے مسائل پر خطاب کیا ۔حکومت کو ان کے حل کے لئے اقدام کرنے چاہئے۔بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے۔نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے پھررہے ہیں لیکن ان کو ملازمت نہیں مل رہی۔بے روزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت پالیسی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن