انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکی کے ایک دور دراز گائوں میں انوکھی زبان بولی جاتی ہے۔ اس زبان میں کوئی لفظ نہیں ہوتا، صرف آوازیں ہی ہوتی ہیں۔ پرندوں جیسی آوازیں نکال کر لوگ اس زبان میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس منفرد زبان کو بطور ثقافتی ورثہ تسلیم کرلیا ہے‘ یہ سلسلہ 500سال سے جاری ہے اور مقامی سکولوں میں بچوں کو زبان سکھائی جارہی ہے۔