خیبر پی کے: دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ’’کائونٹر ٹیررزم فنانسنگ یونٹ‘‘ قائم

Sep 18, 2018

پشاور (بیورورپورٹ) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پی کے نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے’’کائونٹر ٹیررزم فنانسنگ یونٹ‘‘ کے نام سے نیا اور کل وقتی شعبہ قائم کردیا ہے جس کیلئے میکنزم بھی تیار کرلیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے دہشت گردی واقعات کی روک تھام اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر نے کیلئے کاونٹر ٹیررازم فنانسنگ یونٹ کے نام سے نیا شعبہ قائم کیا ہے جس کیلئے ایس او پی بھی تیار کرلیاگیا ہے ابتدائی طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کی چھان بین کا جائزہ لیاگیا تو 49 ایسے کیسز کی نشاندہی ہوئی جس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی گئی تھی جبکہ 22کیسز پہلے سے رجسٹر تھے مالی معاونت کرنیوالوںکیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ 11\N کا نیا دفعہ بھی چارج کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ادھر جہا ں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوگا اس میں فنڈنگ سے متعلق کاونٹر ٹیررازم فنانسنگ یونٹ چھان بین کریگا۔

مزیدخبریں