ٹوکیو (اے ایف پی) مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی چینی سمندر میں جاپان نے پہلی بار آبدوز سے جنگی مشقیں کی ہیں۔ بتایا جاتا ہے اس سمندر میں جاپان کے پہلے 3 بحری جہاز موجود تھے اب آبدوز کرونیو نے بھی انہیں جوائن کر لیا ہے۔ واضح رہے چین نے اس سمندر پر ملیکت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس روٹ سے سالانہ 5 کھرب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔ جہاز مختلف چیزیں اور سامان لے کر یورپ جاتے اور آتے ہیں بڑی تعداد میں اہلکاروں نے حصہ لیا۔
جنوبی چین سمندر میں جاپان کی پہلی جنگی مشقیں، آبدوز کی شرکت
Sep 18, 2018