کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیاں نکلنے کے حالیہ واقعات کے بعد عوام خوف کا شکار ہیں جبکہ آسٹریلوی حکومت نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کوئنزلینڈ ریاست کی حکومت نے اسٹرابیری میں مبینہ سوئیاں چھپانے والے مجرم کی اطلاع دینے والے شخص کے لیے ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر (72 ہزار امریکی ڈالر) انعام کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک ہفتے میں اب تک اسٹرابیری کے چھ مختلف برانڈز ڈونی بروک بیریز، لوبیری، ڈیلائٹ فل اسٹرابیری ، اوایسس، بیری ابسیشن اور بیری لیشییس میں چھپی ہوئی سوئیوں کے شواہد پائے گئے ہیں۔
آسٹریلیا: سٹرابیری سے سوئیاں نکلنے پر عوام خوف کا شکار ہو گئے
Sep 18, 2018