ملتان (لیڈی رپورٹر) بلوچستان نیشنل موومنٹ کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے سرائیکی صوبہ موومنٹ پاکستان کے سربراہ ملک ممتاز حسین سپریم کورٹ اور ملک احمد‘ کامران تھہیم کے ہمراہپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کا قیام سرائیکی عوام اور سرائیکی وسیب کا آئینی و قانونی حق ہے انہوںنے کہا کہ علیحدہ صوبہ 24 ویں آئینی بل سینٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکا ہے جس پر اب عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے اور پیپلزپارٹی سمیت باقی جماعتیں بھی متفق ہیں ملک احمد کامران تھہیم نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ خالص سیاسی مسئلہ ہے حکومت کو دانشمندانہ فیصلے بلوچستان کی عوام کے لئے لینے ہونگے قومی یکجہتی کی علامت بنکر بلوچستان ملکی دھارے میں شامل رہ سکتا ہے اور ملکی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکتا ہے۔
صوبہ سرائیکستان خطے کے عوام کا آئینی و قانونی حق ہے: ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
Sep 18, 2018