ایم ایم اے نچلی سطح تک منظم کرکے مضبوط سیاسی جماعت بنائینگے:پیر اعجاز ہاشمی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کو نچلی سطح پر منظم کرکے سیاسی جدوجہد کے لئے تیار کریں گے۔ ہمیں اپنے کارکنوں کو قریب لاکر پانچوں جماعتوں کے اتحاد کو ایک جماعت جیسا ماحول پیدا کریں گے۔ 2018ء کے الیکشن میں جو کوتاہیاں ہم سے ہوئی ہیں، انہیں دور کرنے کے لئے ہوم ورک شروع کردیاہے۔ مثبت تبدیلی کی طرف گامزن ہوں گے۔ دینی جماعتوں کے اتحاد سے مذہبی ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائے گا۔ جو اتحاد اور اتفاق پانچ جماعتی اتحا د میں انتخا بات کے دوران نظر آنا چاہئے تھا تسلیم کرتے ہیں، نظر نہیں آیا۔ ہر جماعت نے اپنے امیدوار کو ترجیح دی، جو کہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے اسلام آباد اجلاس میں ایم ایم اے کو از سر نو متحرک کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ سب جماعتوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نہ دوہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...