ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے خاتون وکیل کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے والے رجسٹری برانچ ملتان سٹی کے کلرک کو معطل کردیا ہے اور تین رکنی کمیٹی بناکر2 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے ملاقات کی اور رجسٹری برانچ ملتان سٹی کے مرکبارڈ کلرک چوہدری مختار کے خلاف درخواستد پیش کی جس میں مذکورہ کلرک کے خاتون وکیل کے ساتھ نارواسلوک اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے کلرک چوہدریی مختار کو معطل کردیا ایڈیشنل کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر ملتان اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پر مشتمل انکوائری کمیٹی بناکر2 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔