راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے سروے شروع کردیا کئی مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے کی اطلاعات پر محکمہ ہیلتھ نے متعلقہ جائیدادوں کے مالکان کو صفائی یقینی بنانے اور اپنے ایریا میں پانی کھڑا نہ ہونے کیلئے نوٹس بھی بھجوا دئے ڈھوک پراچہ میں چیکنگ کے دوران ایک بیکری کے پانی سے بھی ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ ڈھوک منگٹال ، ڈھوک حسو ، خیابان سرسید ، ڈھوک دلال ، ہزارہ کالونی ، ای بلاک کے نالہ لئی کے قریب مقامات میں بھی زیر تعمیر مکانات اور پرانے اور بند گھروں میں بھی فوگنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا مری روڈ پر یورالوجی ہسپیال کی زیر تعمیر عمارت میں بھی ڈینگی پنپنے اور اس ایریا میں ڈینگی کے خدشات سے ایریا گذشتہ سال بھی ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا تھا اس کی نئے سرے سے فوگنگ کی جائے گی ۔