نند ی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں عدالت نے ملزمان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا . نندی پاورپلانٹ ریفرنس کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جسٹس محمد بشیر نے سماعت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے عدالت کو بتایا نندی پور معاہدے کیلئے وزارت پانی و بجلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی جس پر وزارت قانون نے رائے دینے میں 2 سال لگا دیئے اور اس تاخیر کے باعث لاگت میں 27 ارب کا اضافہ ہوا۔نیب نے بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے جان بوجھ کر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے 5 ستمبرکواسلام آباد کی احتساب عدالت نے بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ریفرنس کے باقاعدہ ٹرائل کیلئے تمام ملزمان کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو طلب کیاتھا ۔