لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار علی رحمان خان نے دی سٹیزنز فاونڈیشن کے خیر سگالی سفیر کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔یاد رہے کہ وہ اس سے قبل ٹی سی ایف کے قیوم آباد کیمپس کے گزشتہ دورے میں ٹی سی ایف کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلاچکے ہیں۔