ہائیکورٹ :ذرک خان کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ انڈر19 کے آل راونڈر ذرک خان کو ٹیم میںمنتخب نہ کرنے کیخلاف درخواست پرپاکستان کرکٹ بورڈ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں انڈر19 کرکٹ کے آل راونڈر ذرک خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پچھلے آئین کے تحت مجھے انڈر 19ٹیم میں شامل کیا گیا تھا نئے آئین کے تحت مجھے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا میرٹ پر آنے کے باوجود ڈراپ کرنا امتیازی سلوک ہے لہذا استدعاہے کہ عدالت ٹیم میں شامل کرنے کا حکم جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن