بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ‘قومی انڈر16ٹرائلز کیلئے 37کھلاڑی طلب

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) بنگلہ دیش کے خلاف قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے جونیئرسلیکشن کمیٹی نے 37 کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلئے طلب کرلیا ہے۔ دوطرفہ سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائیگی۔ سیریز کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم جوابی دورہ پر پاکستان آرہی ہے۔قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں ٹرائلز کیلئے کراچی طلب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ٹرائل میچز 18 سے 22 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہیں گے۔ٹرائلز کیلئے طلب کردہ کھلاڑی 20 ستمبر کو آرام کرینگے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر کاکہنا ہے کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن