پی ایس بی نے سکواش کورٹ کی تزئین و آرائش شروع کر دی

Sep 18, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان کی توجہ دلوانے پر پی ایس بی نے سکواش کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کہتے ہیں کہ سکواش کورٹ ائندہ ہفتے کھلاڑیوں کو دستیاب ہوگا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام کوچنگ سنٹر میں واقع سکواش کورٹ کو سٹور بنا دیا گیا تھا۔ جہانگیر خان کی نشان دہی کے بعد سپورٹس بورڈ حکام نے کورٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا۔
ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ نصر اللہ رانا کہتے ہیں کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے کورٹ کی دیوار کو ختم کرکے شیشے کا دروازہ لگانے کے بعد اسکواش کورٹ کھلاڑیوں کے لیے کھول دیا جائیگا۔

مزیدخبریں