لاہور (پ ر) حکومت پنجاب نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی اور ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں ایک ہفتے کی مسلسل مہم چلانے کا آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں پہلی تقریب گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر یٰسین نے کی جبکہ مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل ربی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد میاں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد منیر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرناصر رانا اور ممتاز شاعر و کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر تھے نظامت کے فرائض پروفیسر ناصر ادیب نے انجام دیئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل ربی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈینگی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے آلودگی، ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے ہفتہ بھر مہم چلانے کا فیصلہ
Sep 18, 2019