حکومت نوجوان فیشن ڈیزائنرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے: ثناء ظفر

Sep 18, 2019

لاہور (پ ر) سماجی رنما اور فیشن ڈیزائنر ثناء ظفر نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کو مراعات دیکر بھاری مقدار میں زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں اس شعبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔ حکومت نوجوان ڈیزائنرز کو مراعات دے اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر معیشت کو مضبوط بنائے۔ پوری دنیا میں فیشن انڈسٹری کیلئے بے انتہا سکوپ ہے۔ نوجوان فیشن ڈیزائنرز کو غیر ممالک میں تعلیم کیلئے وظائف دیئے جائیں۔ اس صنعت کو سپیشل اکنامک زونز میں شامل کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ فیشن انڈسٹری پاکستان میں بہت بڑی صنعت بن سکتی ہے۔ بنگلہ دیش جیسے ممالک نے اس صنعت میں ترقی کر کے عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ پاکستان میں بھی صنعت کو مراعات دی جائیں تو ہم عالمی سطح پر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں