نوازشریف اورمریم کومائنس کرنیوالے خام خیالی کا شکار ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کو مائنس کرنے والے خام خیالی کا شکار ہیں۔نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے خیال دلوں سے نکال دیں گے۔نواز شریف ڈیل کی بجائے عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کیخلاف ایک اور سازش کو ناکام بنادیا ہے۔یہ پہلی حکومت ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف اداروں میں کیسز لے کرجارہی ہے۔مریم نواز کو عہدوں کی ضرورت نہیں وہ بغیر عہدے کے مریم نواز ہیں۔مریم نواز کا نہیں پارٹی کیلئے خوش بختی ہے وہ نائب صدر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا ناصر بٹ ہائی کمیشن میں ثبوت لے کر گئے لندن کی بڑی فرانزک ایجنسی کے سرٹیفکیٹ لے کر گئے ہائی کمیشن نے تصدیق سے انکار کر دیا۔میڈیا سے ن لیگ کا کتنا بلیک آوٹ کریں گے۔جج ارشد ملک کی ویڈیو نواز شریف کے فیصلے کیلئے بڑی خبر تھی لیکن ناصر بٹ کومیڈیا میں جگہ نہیں دی گئی۔نوازشریف کیس میںاداروں کی ساکھ متاثر ہوئی اور عدلیہ کے ساتھ ہو اس دھبے کو جتنی جلدی عدلیہ کے ماتھے سے ہٹا دیا جائے اچھا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن