بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھل گیا: فردوس عاشق

Sep 18, 2019

اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکار کے دبائو کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟

مزیدخبریں