لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہو ر شہر کے پہلے سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے سافٹ لون مہیا کرنے والے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفدنے بھینی گاؤں اور راوی سائفن کے مقام پرسرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائٹ کا مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز کے ہمراہ دورہ کیا ۔وفد نے سرفیس واٹر کے منصوبے پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور واسا کی طرف سے کیے گئے عملی اقدامات کو چیک کیا۔ایم ڈی واسا نے وفدکو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ زیر زمین پانی کے ذخائرکے تحفظ کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پہلے مرحلے میں 100 کیوسک نہر ی پانی صاف کرکے شہریان لاہور کو فراہم کیا جائے گا۔ وفد نے محکمہ انہار کے اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی ۔
یشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفدکابھینی گاؤں اور راوی سائفن سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کادورہ
Sep 18, 2019