قاری سیّد صداقت علی کوسول اعزاز’’ہلال امتیاز‘‘ سے 23مارچ کونوازاجائیگا

Sep 18, 2019

لاہور (پ ر) عالمی شہرت یافتہ قاری سیّد صداقت علی کو 14 اگست کے موقع پر صدر پاکستان کی طرف سے پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ’’ہلال امتیاز‘‘ دینے کا اعلان کیا گیا اس سے قبل ان کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امیتاز اور تمغہ حسن کارکردگی مل چکا ہے۔ ہلال امتیاز 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی عطا کریں گے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں چوہدری پروزیز الہٰی سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان دی فلور قاری سید صداقت علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہلال امتیاز کے حوالے سے مبارک باد پیش کی جس پر پورے ہال میں ممبران صوبائی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ بعدازاں قاری سید صداقت علی نے نوائے وقت دفاتر کا دورہ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خدمات سے متعلق بتایا جس پر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے ان کی خدمات کو سراہا، اور صدر پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز کے اعلان پر مبارکباد پیش کی۔ قاری صداقت علی نے اس موقع پر ممتاز علماء کرام کی طرف سے دہشتگردی، شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف متفقہ فتویٰ اور متفقہ اعلامیہ ’’پیغام پاکستان‘‘ پیش کیا۔

مزیدخبریں