راولپنڈی ( نوائے وقت نیوز) روس میں کثیرالملکی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا جو ایک ہفتہ جاری رہیں گی، پاکستانی دستہ بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مشقوں میں شریک تمام ممالک کے سینئر فوجی عہدیداران نے شرکت کی.۔آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے روس میں کثیرالملکی فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن میں شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے رکن ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔ پاکستانی فوج کا دستہ بھی ان مشقوں کا حصہ ہے، افتتاحی تقریب میں اعلی فوجی افسران نے شرکت کی۔ کثیرالملکی مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز خصوصی طور پر شامل کئے گئے ہیں جن میں رکن ممالک کے فوجی دستے تجربات کا تبادلہ کریں گے، پاکستان نے حال ہی میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے لہذا پاکستانی دستے کو ان مشقوں میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
روس میں کثیرالملکی فوجی مشقوں کا آغاز ، پاکستانی دستہ بھی حصہ لے رہا ہے
Sep 18, 2019