اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کرکٹ آسڑیلیا کے نمائندوں اور چیف ایگزیکٹو آفیسراور ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیم کے2020/21 میں مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وزارت داخلہ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ون عبدالعزیز نے وفد کو ملک میں سیکورٹی کی صورت حال کے حوالے بریف کیا۔ اور انہیں بتایا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے اب ایک محفوظ ملک ہے ۔سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے وفد کو بتایا کہ پاکستان اب تمام قسم کے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔ وفد نے سیکورٹی اقدامات پر اطمیان کا اظہار کیا۔
کرکٹ آسٹریلیاکے نمائندوں اورچیف ایگزیکٹوآفیسرکا وزارت داخلہ کا دورہ
Sep 18, 2019