کینیڈا میں بھارتی مظالم کے خلاف سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی کا احتجاج

ٹورنٹو (این این آئی) بھارتی مظالم کے خلاف ٹورنٹو میں سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیاہے ۔ مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر کی آزادی کیلئے مودی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔

ای پیپر دی نیشن