راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے مری روڈ پر والدین سے بچھڑا اڑھائی سالہ بچہ دوبارہ والدین سے ملوایا دیا بچے کے دوبارہ ملنے پر والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی ٹریفک پولیس کے افسران کو دعائیں دیں اور ٹریفک پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے انسپکٹر اور وارڈن افسر کو شاباش دی مری روڈ پر فریسکو سویٹس کے قریب بچہ والدین سے الگ ہو گیا جسے کمیٹی چوک ٹریفک چوکی پر شفٹ کیا عمر کم ہونے کی وجہ سے بچہ اپنا نام بھی نہیں بتا سکتا تھا لیکن ٹریفک پولیس کے افسران نے والدین کی تلاش جاری رکھی اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد والدین تک رسائی حاصل کرلیسی ٹی او نے انچارج سرکل انسپکٹر فیصل ، انچارج مری روڈ سیکٹر انسپکٹر عامر علی اور ڈیوٹی آفیسر عاطف رشید کی حوصلہ افزائی کرکے شاباش دی۔