قائداعظم ٹرافی ، ڈھکے چھپے الفاظ میں سرفراز احمد پر منفی حربوں کا الزام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان کے اوپنر امام الحق نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی انتہائی سست رفتار اننگز کا الزام مخالف ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر دھر دیا۔ قائداعظم ٹرافی میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد ہیں اور یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں سندھ نے اپنی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 473رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی، جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،عظیم گھمن21، حسین طلعت13اور حارث سہیل24رنز بناکر آٹ ہوئے، امام الحق نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 گیندوں پر 111رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 اوورز میں صرف 191رنز بنائے۔پریس کانفرنس میں کچھوے کی چال چلنے کے حوالے سے سوال پر امام الحق نے جواز پیش کرتے ہوئے سندھ ٹیم پر بالنگ اور فیلڈنگ میں منفی حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کی صورتحال دیکھیں تو آپ کو کم رنز بننے کی وجہ سمجھ آجائے گی۔سندھ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں برتری کا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے دفاعی فیلڈنگ سیٹ کی اور اس کے بالرز نے منفی حکمت عملی کے ساتھ گیندیں کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن