کراچی ( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی موت کی صاف شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی میں پیش آنے والے واقعہ کے بھی اصل محرکات سامنے لائے جائیں اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکااور لندن کے دورے کہ بعد فنکشنل لیگ ہاوس میں کارکنان اور رہنمائوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کے صوفیوں اور امن پسندوں کے دھرتی پر ایک مخصوص سازش کے تحت اقلیتوں خاص طور پر امن پسند اقلیتی برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراھ پیر صاحب پگارہ نے ہمیشہ سندھ میں بسنے والے اقلیتوں برادری کو تحفظ اور دفاع کیا ہے اور گھوٹکی میں بہی رونما ہونے والے واقعے کے دوران فنکشنل لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے اقلیتی برادری سے تعلق رکہنے والوں کا تحفظ کیا اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کے صدیوں سے سندھ میں بسنے والی اقلیتی برادری خود کو اکیلا نہ سمجھے پیر صاحب کے لاکہوں چاہنے والے ان کا تحفظ کریں گے انہون نے مزید کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کاضامن ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ نااہل سندھ حکومت سندھ میں اقلیتوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور ناکام ہوگئی ہے آئے روز سندھ میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ سندھ کے حکومت ایسے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بھارت کے طرح پاکستان میں بھی اقلیتی آبادی محفوظ نہی ہیں حالانکہ یہ تاثر حقیقت کے بلکل برعکس ہے۔