کراچی (نیوز رپورٹر)خلافت تحریک کی کہانی پر مبنی فلم گواہ رہنا کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع ہوگی ،فلم میں پاکستان اور ترکی کے نامور فنکار اداکاری کے جوہر دیکھائیںگے، ان خیالات کااظہارگزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم کے مصنف وہدایتکارطاہر محمود نے کیا، انہوں نے کہاکہ استنبول کے لوگوں میں آج بھی پاکستانیوں کے لیے صرف اس لیے محبت ہے کیوںکہ اس خطے کے لوگوں نے ترکی کی حمایت میں تحریک خلافت کا آغاز کیا اور خلافت تحریک کے لیے خطیر رقم چندہ جمع کرکے ترکی بھجوائی فلم تحریک خلافت کے ان گمنام ہیروکے نام ہے جنہوں نے تحریک خلاف میں اپنی بے مثال قربانیاں پیش کیں تاہم تاریخ میں انکا کہیں ذکر نہیں کیا گیا، یہ فلم پاکستان اور ترکی لوگوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت بخشے گی، فلم گواہ رہنا کی کہانی پنجاب کے ایک گائوں کی ہے جس میں1920کا دور دیکھایا جائیگااور فلم کے ڈائیلاگ اور لباس بھی اسی دور کی عکاسی کرے گی، فلم میں پاکستان کے نامور سینئر اداکار قوی خان،غنا علی، عماد عرفانی،رابعہ کلثوم، ریحان ناظم ، فیصل امیتاز و دیگر سمیت ترکی اداکار میرٹ سیسملربھی شامل ہیں، فلم آئندہ سال مارچ میںپاکستان اور ترکی کے سینماگھروںمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی ،اس فلم کی ترکی کے سینما گھروں میں نمائش سے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو ترکی کی مارکیٹ کی رسائی کے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، فلم میں پنجابی کلچر کو بہت زیادہ پزیرائی دی جارہی ہے جس سے ترکی سمیت دیگربین الاقوامی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی، نامورسینئراداکار قوی خان نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی منفرد ہے انہیںپسند آئی میں نے فلم کااسکرپٹ پڑھتے ہی فلم میں کام کے لیے حامی بھری ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ضرور متاثر ہوگی، آخر میں کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کی جانب سے سینئر اداکار قوی خان کو جنرل سیکریٹری ارمان صابر اور صدر امتیاز خان فاران نے اجرک کاتحفہ دیا جبکہ تاریخی فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی گورننگ باڈی کے راجہ کامران ، لیاقت مغل ، عمران شیخ ، سلطان چاکی سومرو، غفران خان نے اجرک پہنائی ۔
خلافت تحریک پر مبنی فلم ’’گواہ رہنا ‘‘کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع ہوگی
Sep 18, 2019