حملے کا نشانہ بننے والی تنصیبات سے تیل کی سپلائی پہلے کی سطح پر بحال ہو گئی ہے: سعودی وزیر توانائی

 سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے تین روز کے بعد تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے عالمی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جو صارفین سعودی عرب سے تیل نہیں بھی خریدتے وہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ اکتوبر میں سعودی عرب کی یومیہ پیداوار 98 لاکھ بیرل ہوجائے گی۔انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ عالمی معیشت اور توانائی کی مارکیٹ پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس ماہ کے دوران میں اپنے صارفین کو تیل کی مکمل سپلائی کرے گا اور ستمبر کے اختتام تک تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ دس لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گی۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین الناصر نے بتایا کہ حملے کے سات گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن