وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا ،ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی،وزیراعظم آزادکشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں،کستان نہیں، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مظلوموں کا مقدمہ پیش کریں گے، جنیوا میں کسی نے بھی بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرقوم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی بہت ضروری ہے، کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں، یہ بات درست ہے یہ مسئلہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے، بطور وزیرخارجہ پاکستان کہتا ہوں کہ کشمیرکے پیچھے کھڑے ہیں، دنیا نظریں موڑسکتی ہے لیکن پاکستان کشمیرسے نظریں نہیں موڑے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 ستمبرکووزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی تقریرپر پچھلے کچھ دنوں سے ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں، مجھے پتا ہے وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کیا کہیں گے، 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آیا ہے، بھارت نے فرانس کو20 بلین ڈالر کی ڈیل آفرکی، روس نے بھی اپنے رویے میں لچک دکھائی ہے جب کہ چین کے ذریعے ہم نے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل یواین کا بیان ان کے سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انسانی کا حقوق کا سب سے بڑا فورم یواین ہیومن رائٹس کا ہے، جنیوا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کے 28 ممالک نے مسئلہ کشمیرپرخود کوپاکستان کیساتھ جوڑدیا، جنیوا میں تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید جبکہ بھارتی موقف کو مسترد کردیا، اوآئی سی کی نوعیت میں کچھ تبدیلی ہے اوررکن ممالک میں اختلاف ہے، اوآئی سی کا متفقہ اعلامیہ ہے کشمیرسے کرفیو ہٹایا جائے، جس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ قومی مفادات کا سودا نہیں کرے گا، ڈنکے کی چوٹ پرکہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی تاہم ایک جنبش میں ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا مسئلہ کشمیر پر قوم یکجا ہے، جنیوا میں 58 ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، جنیوا میں ایک بھی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کی حمایت نہیں کی، مسئلہ فلسطین نے او آئی سی کوجنم دیا، او آئی سی ممالک میں کچھ خلیج دکھائی دے رہی ہے، آج او آئی سی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔
دنیامنہ موڑ سکتی ہےلیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا,ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی: شاہ محمود قریشی
Sep 18, 2019 | 13:05