پاکستان کی موثرسفارتکاری کی وجہ سےدنیانےمقبوضہ کشمیرکے بارے میں بھارت کابیانیہ مسترد کردیا ہے:ڈاکٹرفردوس

Sep 18, 2019 | 19:27

ویب ڈیسک

 اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ بھارتی حکام کے ہاتھوں کشمیری عوام کے استحصال کے بارے میں دنیا کو احساس دلانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری موثر سفارتکاری کی وجہ سے دنیا نےمقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارت  کا بیانیہ مسترد کردیا ہے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام فریقوں کی مشاورت کے بعد کشمیر کے بارے میں لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور ہمارا ہر کام عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت میں مودی جیسے عناصر جنگی جرائم کے ارتکاب سے تھک جائیں گے۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں چین کی طرف سے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔

مزیدخبریں