وزیراعظم کاسویڈش ہم منصف کوٹیلی فون،مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال بارے بتایا

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن LOFVEN سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے انھیں مقبوضہ کشمیر کی بگڑی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت بدلنے اوراس کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارت کے پانچ اگست کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق اور انسانیت کی سنگین صورتحال کواجاگر کرتے ہوئے گزشتہ 45 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے فوری خاتمے' نقل وحرکت پرقدغنین ہٹانے ' انسانی حقوق کی تنظیموں کو علاقے میں رسائی فراہم کرنے اور کشمیری عوام کو آزادی دلانے پرزوردیا۔عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔وزیراعظم LOFVEN نے انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پرزوردیا ۔دونوں رہنمائوں نے رابطے میں رہنے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔

ای پیپر دی نیشن