جاوید میانداد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

Sep 18, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاستدان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرا رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے مجھے خود سیاست میں آنا پڑیگا۔ 63 سالہ جاوید میانداد  نے کہا کہ میرا کچھ پتا نہیں کہ میں کب سیاست میں آجاؤں؟ میں ایسا کربھی سکتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ دنیا کے باقی ممالک عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ 

مزیدخبریں