ملتان: ٹریفک  بلاک کے دوران مریض جاں بحق ،وزیراعلیٰ کا نوٹس‘ موت پہلے ہو چکی تھی‘ ابتدائی رپورٹ 

Sep 18, 2020

ملتان (کرائم رپورٹر) نشتر روڈ پر ٹریفک بلاک کے دوران  ایمبولینس میں مریض  جاں بحق ہو گیا۔ جس  پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس افسر ملتان کو انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جس پر ملتان پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے حکام کو دے دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عظیم مشتاق شام کو اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا اچانک کسی وجہ سے ٹریکٹر سے سلپ ہوا اور ٹریکٹر کے نیچے آ گیا۔ عظیم کے ورثاء نے شام 49: 3 منٹ پر ریسکیو 1122 کو کال کی جس پر ریسکیو 1122جائے حادثہ پر شام 4:05 منٹ پر پہنچی تو عظیم مشتاق کی موقع پر ڈیتھ ہوچکی تھی۔ ورثاء  مزید تسلی کے لئے عظیم مشتاق کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے نشتر ہسپتال لے گئے 4:37 منٹ پر نشتر ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر نے عظیم مشتاق کی ڈیتھ کی تصدیق کی۔ نشتر ہسپتال سے واپس گھر موضع علی پور جاتے ہوئے نشتر ہسپتال کے قریب بیریئر پر رکنے پر ان کی ویڈیو بنائی گئی۔ ملتان پولیس کی جانب سے وڈیو بنانے والے آدمی کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں