علیم خان کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے پنجاب کے سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر ارسال کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ نیب لاہور کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے گزشتہ روز ہونیوالی بریفنگ میں چیئرمین نیب سے زبانی منظوری حاصل کر لی علیم خان کیخلاف انکی ثابت شدہ آمدن سے 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں علیم خان کے نام اندرون و بیرون ملک متعدد قیمتی اثاثہ جات کی نشاندہی کی گئی جنکے ابتک زرائع نامعلوم ہیںپی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف تحقیقات میں ان کے دو مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق اور عمیر کے ذریعے پارک ویو سوسائٹی میں ہیر  پھیر کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں۔ 400 سے 500 متاثرین کے پلاٹوں کو معروف ہائوسنگ سوسائٹی میں منتقلی کرتے ہوئے مذکورہ فرنٹ مین نے علیم خان کو کروڑوں روپے کا غیرقانونی انداز میں فائدہ پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...