نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ماضی کی مشہور ماڈل نے جنسی حملے کا الزام لگایا ہے۔ ایک سابق ماڈل ایمی ڈورس نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ 1997 میں نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وی آئی پی سوئٹ میں انہیں ہراساں کیا اور زبردستی بوسہ لینے سمیت انہیں غیر اخلاقی طور پر چْھوا۔ ایمی ڈورس نے جنسی حملے سے متعلق جو تاریخ بتائی ہے اس وقت وہ 24 سال کی تھیں جب کہ ٹرمپ 51 سال کے تھے۔