پاکستان کے عوام اور حکومتوں کی حمایت پر فخر ہے  فلسطینی سفیر کا شاہ محمود کے ٹویٹ پر اظہار تشکر 

Sep 18, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر احمد راہی نے  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے فلسطین کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر اظہار تشکر کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ نے  اپنے ٹویٹ میں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مسئلہ کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔ فلسطینی سفیر نے اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو پاکستان کے عوام اور حکومتوں کی طرف سے ہمیشہ بے پناہ حمایت حاصل رہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

مزیدخبریں