9 برس سے زیرسماعت بلدیہ فیکٹری کا آج سنایا جانے والا فیصلہ 22 ستمبر تک موخر

Sep 18, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا جمعرات کو سنایا جانے والا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ سانحے کا مقدمہ تقریباً 9 سال زیر سماعت رہا۔ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت میں 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ 22 ستمبر تک مؤخر کر دیا ہے۔ اس کیس میں فروری 2017ء میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریااور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مزیدخبریں