اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد کی قانون سازی سے پاکستانی دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے قطری سفیر نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اورقطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ معیاری تعلیم کے برابر مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان ثقافتی لحاظ سے مالا مال ہے۔ سیاحت کے پرکشش مقامات ہیں۔